جدہ:سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفت موبائل ٹریننگ

منگل 13 دسمبر 2016 08:34

جدہ:سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفت موبائل ٹریننگ

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،13دسمبر2016): سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن (ٹی وی ٹی سی ) نے مفت موبائل فون ٹریننگ کا آغاز کر دیاہے ۔پہلے مرحلے میں موبائل فونز اور دیگر ٹیکنیکل اور اشیاء کی مفت ٹریننگ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کے بعداس میں ٹیکنیکل ورکروں کی شدید کمی ہوئی ہے ۔اس کمی کو پورا کرنے کے لیے خواتین کو ٹریننگ دی جارہی ہے ۔سعودی وزارتِ لیبر کے ترجمان کا کہناہے کہ وہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینا چاہتے ہیں۔تا کہ مستقبل میں وہ بااختیار شہری بن سکیں ۔