دبئی:40کلومیٹر لمبی ہائپر لوپ 2020سے پہلے بنا لی جا ئے گی

منگل 13 دسمبر 2016 08:29

دبئی:40کلومیٹر لمبی ہائپر لوپ 2020سے پہلے بنا لی جا ئے گی

دبئی : ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 13دسمبر2016) : دبئی ہائیپر لوپ کو بنانے والی کمپنی کے ترجمان کا کہناہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ایکسپو2020سے پہلے 40کلومیٹر طویل ہائیپر لوپ کو ابتدائی طور پر مسافروں کے لیے بنا لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تا کہ ایکسپو میں آنے والے دنیا بھر کے ماہرین اور بزنس مین اس سے لطف اندوز اٹھا سکیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ اس مقصد کے لیے ابھی تک روٹ منتخب نہیں ہو سکا ۔ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے استعما ل سے مسافر 1100کلومیٹر فی گھنٹہ کی شرح سے سفر کرسکیں گے ۔ہائیپر لوپ ٹیکنالوجی کی وجہ سے صرف 30سے 40منٹ کا سفر صرف 3سے 4منٹ میں تہہ ہو سکے گا۔