سب سے زیادہ کس ملک نے پناہ گزینوں کو پناہ دے رکھی ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 دسمبر 2016 23:29

سب سے زیادہ کس ملک نے پناہ گزینوں کو پناہ دے رکھی ہے؟

دنیا کے 10 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے 50 فیصد پناہ گزینوں کو اپنے ملکوں میں پناہ دی ہوئی ہے۔ان میں سے سرفہرست 5 ممالک درج ذیل ہیں۔

1۔اردن 27لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہاہے۔
2۔ ترکی 25 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان 16 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
4۔ لبنان 15 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔
5۔ ایران 9 لاکھ 79 ہزار 4سو پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

پناہ گزینوں کا تعلق جن ممالک سے ہے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔فلسطین۔ 52 لاکھ
2۔شام۔ 49لاکھ
3۔ افغانستان ۔27لاکھ
4۔صومالیہ ۔11 لاکھ
5۔ جنوبی سوڈان۔8 لاکھ