جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 دسمبر 2016 22:18

جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12دسمبر۔2016ء) پی آئی اے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور ٹی وی اینکر جنید جمشید کی میت کی شناخت ہو گئی، اس بات کی تصدیق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمدنے کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت ان کے چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے۔ جنید جمشید کی میت کی شناخت کے بعد ان کی تدفین کب ہوگی یہ ان کے اہل خانہ طے کریں گے، آج اس حوالے سے جنید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا تھا کہ مرحوم جنید جمشید کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معین خان اکیڈمی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین دارالعلوم میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :