پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کی پروازیں روک دی گئی ہیں، ترجمان پی آئی اے

پیر 12 دسمبر 2016 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیاروں کی پروازیں مکمل معائنے تک روک دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق شہری ہوا بازی کے محکمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلہ کے تناظر میں اے ٹی آر کے پورے بیڑے کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) کے تمام دس اے ٹی آر طیاروں کے مکمل معائنہ تک ان کی پروازیں روک دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پروازوں کی عارضی بندش سے چھوٹے ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوگی جن میں گوادر، تربت، پنجگور، موہنجوداڑو، ژوب، بہاولپور، ڈی جی خان، چترال اور گلگت شامل ہیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کال سنٹر کے ٹیلی فون نمبر 786-786۔111 سے اپنی پروازوں بارے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔