دنیابھر کی طرح آزاد و مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا
پیر 12 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
میلاد جلوس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔
جبکہ مرکزی سیرت کمیٹی کا سیکیورٹی سکواڈ بھی پوری طرح چوکس رہا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور مضافات میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔ دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعائوں سے ہوا۔ دعائیہ تقریبات میں ملک کی سلامتی، ترقی، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی ، امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کے لئے دعائیں کی گئیں۔ مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام حسب روایت میلاد النبیﷺ کے جلوس کا شاندار انعقاد کیا گیا، میلاد النبیﷺ کا جلوس تاریخی جامع مسجد سلطانی مسجد سے شروع ہوا جو روائیتی راستوں سے ہوتا ہو ا میلادچوک اپر اڈہ میں اختتام پذیر ہو کر قومی سیرت کانفرنس میں شامل ہوگیا۔ جلوس نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔ جلوس کی قیادت مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ محمد سلیم چشتی، صاحبزادہ جاوید منان، پیر میاں محمد شفیع جھاگوی، سیکرٹری امور دینیہ و اوقاف سید نذیر الحسن گیلانی، سیکرٹری تعلیم ارشاد قریشی، مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمد کیانی، سابق وزیر چوہدری محمد رشید،پیر سید نثار الحسن گیلانی، پیر محمد لیاقت قادری،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سید شکیل گیلانی،سابق ایڈمنسٹریٹر سردار مبارک حیدر، شوکت جاوید میر اور دیگر کر رہے تھے۔ جبکہ ڈی سی مظفرآبا تہذیب النساء بھی جلوس کے ہمراہ رہیں۔مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام نکالے گئے جلوس کا شہر کے مختلف علاقوں میں شاندار استقبال کیا گیا۔ شرکاء جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شہر میں جگہ جگہ لنگر تقسیم کیا گیا اور دودھ و مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں تھیں۔ میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شرکاء نے فلک شگاف نعرے بازی کی۔ سیدی مرشدی ،یا نبی ﷺ یا نبیﷺ کے نعروں سے مظفرآباد کی فضاء گونج اٹھی۔ صلوة و سلام سے شہر کی فضا معطر رہی۔ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ ہر طرف رنگ و نور کی بہاریں چھائی رہیں۔ جلوس میں سول ڈیفنس،ریڈکریسنٹ سوسائٹی،بم دسپوزل سکواڈ،ریسکیو1122،فائربرگیڈ،میونسپل کارپوریشن،پی ڈبلیوڈی،المصطفیٰ موبائل میڈیکل یونٹ سمیت دیگراداروںکی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.