آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ

آرمی چیف کو فاٹا، کے پی اور مالاکنڈ ڈویژن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

پیر 12 دسمبر 2016 20:20

پشاور۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فاٹا کے پی اور مالاکنڈ ڈویژن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو ہر حال میں ختم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج قبائلی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فوج فاٹا میں استحکام اور ترقی لانے کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بارڈر مینجمنٹ کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ایف سی کی استعداد کار میں اضافے اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ کو روکنے کے لئے اقدامات جلد از جلد کئے جائیں۔