ملک بھر کی طرح نصیرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر علاقوں میں بھی جشن عید میلاالنبی ؐ نہایت احترام وعقیدت کے ساتھ منایا گیا،سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

پیر 12 دسمبر 2016 19:40

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ملک بھرکی طرح ضلع نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مرادجمالی، منجھوشوری ،تمبو،میرحسن اور چھتر میںبھی جشن عید میلادالنبی ؐ نہایت احترام وعقیدت کے ساتھ منایا گیا 15 مختلف مقامات سے جلوس نکالے گئے ، جلوس میں عاشقان رسولﷺ کا سیلاب امڈآیاہزاروں کی تعدادمیں افراد نے شرکت کی، پورے شہر میں جشن کا سماء ہے چھوٹے بڑے خوشی سے جھوم رہے ہیں شہر یارسول اللہ ؐکے نعروں سے گوٹج اٹھاجشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں داخلی وخارجی راستے سیل کردیئے گئے ہیں پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کے جوان بھی جلوس کی سکیورٹی کررہے ہیںاور ایس ایس پی نصیرآباد فاروق فیض لہڑی ،ایف سی کے کرنل محمد اشرف ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی وقاص احمد راجپوت ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی میرغلام نبی عمرانی ،تحصیلدار ظفرعلی بنگلزئی،علی گوہر مگسی،حاجی رحمت اللہ کھوسہ،جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے تمبو ،منجھوشوری،میرحسن اور چھتر میں بھی بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے مدنی میلاد کمیٹی کے چیئرمین فقیر کریم بخش حسینی ،مولانا نواب دین ڈومکی ،مولانا عابد حسینی ،مولای نواب دین حسینی ،مولوی عاشق علی قادری،مولانا محمد داود نقشبندی،مولانا روستم نورانی علامہ عبدالحکیم انقلابی،مولانا شبیر احمد نوری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے آقانامدارحضورپاک ؐکو دونوں جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا اور ان کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں مسلمان آج نبی پاک ؐکی ولادت کی خوشیاں منارہے ہیں نبی پاک ؐآخرت میں امت مسلمہ کی نجات کاذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :