آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف میں جشن عید میلاد النبیؐ پر63 من وزنی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

پیر 12 دسمبر 2016 19:40

چنیوٹ۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) آستانہ عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف درمیان دو پل دریائے چناب چنیوٹ میں جشن عید میلاد النبیؐ پرحضور اکرم ؐ کی ظاہری حیات طیبہ کی نسبت سے ہر سال کی طرح امسال بھی 63 من کا میلاد کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میںملک بھر سے ہزاروںعاشقان مصطفی اور عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مبطابق آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ میں دربار کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب الہی نسیم نے جشن ولادت آمد مصطفیﷺ12ربیع الاول کی خوشی میں63من کا کیک کاٹا اس موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی اس کیک کی تیاری میں تقریباً چار دن لگے ہیں اس 63من کے کیک میں20من مکھن15من چینی5من دودھ7من میدہ20کلو ڈرائی فروٹ ایک من شربت روح افزا60پیٹی انڈے اور دیگر اشیاء استعمال کی گئی ہے اس کیک کو 60کاریگروں نے 24گھنٹے کی محنت سے اس کیک کوتیار کیا اس موقع پر حضور اکرم ؐ کی آمد کی خوشی میں ہر طرف درودو سلام کی صدائیں گونجتی رہی۔

بارہ ربیع الاول کی نسبت سے آستانہ عالیہ پر 128من دودھ کی سبیل بھی لگائی گی ۔ بعدازاںحضرت خواجہ محبوب الٰہی نے ملکی سلامتی و استحکام ، اتحاد امت اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :