آوران ماشکیل میں روڈمتصل نصب دھماکہ خیز موادپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر 12 دسمبر 2016 19:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) آوران ماشکیل کے علاقے گورکائی میں روڈ سے متصل نصب دھماکہ خیز موادپھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے نوراحمد جاںبحق جبکہ عبدالبنی زخمی ہوگیا،زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :