فرنٹیئرکور بلوچستان اور حساس اداروں کی مندبلو میں کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 5مشتبہ افرادگرفتار

پیر 12 دسمبر 2016 19:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) بلوچستان کے علاقے مند بلو میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ایف سی ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 2عدد ایس ایم جی،3عدد رائفل ،2عدد بند وقیں مائن ڈیٹو نیٹر ،ریاست مخالف لیٹریچر اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :