مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ عالمی میلاد النبیؐ کانفرنس (آج)ہو گی

پیر 12 دسمبر 2016 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 39 ویں سالانہ عالمی میلاد النبیؐ کانفرنس (آج) 13 دسمبر کو اڑھائی بجے پرل کانٹینینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے نامور علماء و مشائخ اور مختلف مذاہب کی ممتاز شخصیات خطاب کریں گی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہونگے جبکہ وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔