ملک بھر کی طرح ملتان میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منایاگیا
پیر 12 دسمبر 2016 18:30
(جاری ہے)
جلوس حسین آگاہی ،چوک بازار ،صرافہ بازار،پاک گیٹ،چوک شہیداں،چوک پانی والی ٹینکی،بوہڑ گیٹ سے ہوتا ہوا چوک گھنٹہ گھرپہنچا جہاں اس میں دیگر جلوس بھی شامل ہوگئے۔
عیدمیلادالنبی ﷺ کاایک اوربڑا جلوس قلعہ قاسم باغ دربار حامدیہ سے قاری احمد میاں اور قاری ناصرمیاں کی قیادت میں برآمد ہوا جو چوک گھنٹہ گھر پر انجمن اسلامیہ کے مرکزی جلوس میں شامل ہوگیا۔جلوس میں اونٹوں کے قافلے ،گاڑیاں،ویگنیں ،روایتی ملبوسات میں بچے اورشہریوں کی بہت بڑی تعدادشامل تھی۔جلوس کے ساتھ مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے خوبصورت ماڈل بھی موجودتھے۔مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے اور شرکاء میں شیرینی اور مشروبات تقسیم کیے گئے۔ویگنوں اور گاڑیوں پر لائوڈسپیکروں کے ذریعے نعتیں اور قوالیاں سنائی جا تی رہی۔جلوس کے دوران شرکاء درودشریف کاورد بھی کرتے رہے اور فضاء تکبیراوررسالت کے نعروں سے گونجتی رہی۔جلوس کے تمام راستوں کو سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایاگیاتھا۔جلوس کے شرکاء نے اپنے سینوں پر مختلف بیج آویزاں کررکھے تھے۔جلوس شام کو واپس دولت گیٹ چوک پہنچ کر اختتام پذیرہوا۔اس موقع پر سیرت کے حو الے سے جلسہ عام منعقد ہوا جس میں علماء کرام نے شان رسالت بیان کی۔رات کو بہترین سجاوٹ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.