سنی تحریک کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ؐکانفرنس کا انعقاد

پیر 12 دسمبر 2016 18:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) سنی تحریک کے زیراہتمام میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کانفرنس سے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نو شہرو فیروز کے صدر خلیل احمد قاسمی ، مفتی عبدالوہاب ، سلیم قادری ، امان اللہ قادری اور سینکڑوں کی تعداد میں سنی تحریک کے کارکنوں شہریوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ سرکار دو عالم ؐ کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہیں ساری نعمتیں آپ ؐ کے صدقہ میں ملی ہیں اہل ایمان آقا دوجہاں ؐ کی آمد کو جشن جوش و جذبے کے ساتھ منارہے ہیں بارہ ربیع الائول مسلمانوں کی عید کا دن ہے محبت رسول ؐب ہی ایمان ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اتباع رسول میں گزاریں موجود ہ حالات میں امن و سلامتی بھائی چارگی کے لئے سنت نبوی کو عام کریں ، مشکلات، پریشانیوں اور بحرانوں سے نجات کیلئے حضور نبی کریم کی سچی غلامی اختیار کرنا ہوگی۔