سکھر ، روہڑی ، خیرپور گھوٹکی سمیت اندرون سندھ میں جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا

پیر 12 دسمبر 2016 18:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) ملک بھر کی طرح سکھر ، روہڑی ، خیرپور گھوٹکی سمیت اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا، عید میلاد النبی ؐ کے دن کا آغاز صبح مساجد میں قرآن خوانی، اجتماعی دعائیں اور درود وسلام سے ہوا شہر کی فضاء دردوو سلام سے گونجتی رہی۔

اس موقع پر مختلف مذہبی سماجی تجارتی تنظیموں کی جانب سے بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبیؐ کو شایان شان طور پر منانے کیلئے مختلف پروگرامات ترتیب دیے گئے تھے، مختلف شہروں میں یوم ولادت صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں جلسے جلوس نکالے گئے اور محافل نعت اور سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں علماء و مشائخ نے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہؐ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگرکیا۔

(جاری ہے)

سکھر میں مرکزی جلوس مفتی محمد ابراہیم قادری، مفتی محمد عارف سعیدی، صاحبزادہ حامد محمود فیضی اور دیگر علماء و مذہبی رہنما ؤں کی قیادت میں برآمد ہوا، میلاد مصطفیٰ چوک گھنٹہ گھر پر سالانہ مرکزی جلسہ عام سیرت النبی ؐمنعقد ہوا جبکہ رات میلاد مصطفیٰ چوک گھنٹہ گھر پر سالانہ مرکزی محفل نعت اور میلاد مصطفیٰ کانفرنس، میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے زیر اہتمام اور تنظیم اصلاح الفقراء حسینیہ کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں ممتاز علمائے کرام اور معروف نعت خواں حضرات شرکت کی اور نذرانہ عقیدت پیش کیا ،علاوہ ازیں جشن عید میلاد النبی ؐ سکھر شہر کی گلیوں محلوں اور مساجد سے جلوس نکالے گئے، جو مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے، اس موقع پر جلوس ریلیوں میں شامل بچوں بڑوں کا شوق جذبہ قابل دید تھا، انہوں نے ہاتھوں میں پرچم بینرز اٹھا رکھے تھے اور صلوة و سلام دردو شریف کا ورد کر رہے تھے، شہر بھر میں ہر طرف سبز گنبد خضری کے جھنڈوں کی بہار آئی ہوئی تھی،عید میلاد کئے موقع پرگھروں مساجد اور مختلف مقامات پر محافل میلاد پرچم کشائی کی تقریبات اور اجتماعات کیے گئے، شہر کی سرکاری نجی عمارتوں مساجد گھروں اور تجارتی مراکز دوکانوں کو رنگ برنگی لائٹوں ، خوبصورت بینرز پرچموں اور درود سلام کے بینرز سے سجایا گیا اور چراغاں کیا گیا تھا، جبکہ بازاروں میں لائٹنگ کی گئی ۔

سکھر پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کے دوران امن و امان برقرار رکھا جانے اور لوگوںکو تحفظ فراہم کیا جانے کی سلسلہ میں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی، جلوسوں کے ساتھ رینجرز پولیس نگرانی پر مامور رہی جبکہ شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات اٹھائے گئے تھے۔ جلسوں اور سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین علمائے کرام نے کہا کہ 12ربیع الاول کا دن کائنات کی سب سے بڑی اور عظیم خوشی کا دن ہے، کہ اس دن پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر تشریف لانے والے حضور نبی کریم ﷺ کی آمد ہوئی ، یوم میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کے لیے ایک باعث رحمت دن ہے۔

اس دن کی وجہ سے دنیا کو کفر و ظلم کی قوتوں سے نجات ملی اور دنیا میں حق کا پرچار ہوا۔ سنی تحریک کے زیراہتمام جئے شاہ پرانا سکھر سے عظیم الشان میلاد مصطفی مشعل برادر ریلی نکالی گئی، جماعت اسلامی کی جانب سے جلسہ سیرت النبی ؐ منعقد ہوا جس میںمولانا حزب اللہ جکھرو نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :