معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مبینہ طور پر بھارت میں شادی کر لی ہے ۔ بھارتی اداکار عرفان خان

پیر 12 دسمبر 2016 17:45

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مبینہ طور پر بھارت میں شادی کر لی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2016ء) پاکستانی ادکارہ صبا قمرجو کہ ان دنوں بھارت میں اپنی فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے بھارت میں شادی کر لی ہے۔

(جاری ہے)


بھارتی اداکار عرفان خان جو کہ ہندی فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ میں صبا قمر کے ساتھ کام کر رہے ہیں نے جمعہ کو ایک نجی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں نے سنا ہے صبا قمر نے بھارت میں شادی کر لی اور اب وہ بھارتی ہو گئی ہیں۔



صبا قمر کو اس فلم سے آؤٹ کرنے کے ایک سوال پرعرفان خان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی کسی بات کا علم نہیں ہے اور نہ ہی صبا قمر کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی ادکارہ صبا قمر کو پاکستانی ٹی وی کے ایک پروگرام "ہم سب امید سے ہیں" سے کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔