شاہ رخ خان نے راج ٹھاکرے کو آئیندہ کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی

پیر 12 دسمبر 2016 15:20

شاہ رخ خان نے راج ٹھاکرے کو آئیندہ کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء )بھارت کی ایک خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ شاہ رخ خان نے بھارتی انتہا پسند راج ٹھاکرے سے اپنی حالیہ ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی فلم رئیس کی تشہری مہم کے لیئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت نہیں بلائیں گے اور نہ ہی آئندہ کسی پاکستانی ادکارہ کے ساتھ کام کریں گے۔

(جاری ہے)


خبر رساں ایجنسی کے مطابق راج ٹھاکرے اور شاہ رخ خان کے مابین ہونے والی ملاقات ٹھاکرے کے گھر پر ہوئی جو قریب ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
یاد رہے کہ ایسا خیال کیا جارہا تھا کہ کنگ خان اپنی فلم کی ہیروئین پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی تشہیری مہم کے لیئے بھارت بلا رہے ہیں جس پرہندو انتہا پسند تنظیم نے ہنگامے شروع کر دئیے تھے.اس سب کے بعد شاہ رخ خان کو راج ٹھاکرے سے ملاقات کر کے اس خبر کی تردید کرنی پڑی اور ساتھ ہی یقتن دہانی کرانی پڑی کہ وہ اب کبھی کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔