سبی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا

پیر 12 دسمبر 2016 15:10

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) عالم اسلام کی طرح بلوچستان کے شہر سبی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے جشن عید میلاد النبی ﷺکا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے جلوس میں سبی اور گردونواح کے سو زائد چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے ہیںجس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شامل ہیں جلوس کے تمام گذر گاہوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا اور شہر کی داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اور سینوں پر نعلین مبارک سجا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

جلوس میں ہر مکاتب فکر کے اور ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔ جلوس میں جگہ جگہ علماء کرام حضور پاک ﷺ کی ولادت اور سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈال رہے ہیں جلوس میں دودھ پانی کی سبیلیں اورجگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :