وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے وژن کے تحت سب ڈویژن جگلو ٹ کو رول ماڈل بنائیں گے،

اے ڈی پی میں سب ڈویژن جگلوٹ کے لئے صحت ،تعلیم ،پانی اور سٹرکوں کی مد میں کروڑوں روپے کے منصوبے رکھے گئے ہیں، فاروق میر

پیر 12 دسمبر 2016 14:50

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصو صی فاروق میر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے وژن کے تحت سب ڈویژن جگلو ٹ کو رول ماڈل بنائیں گے، وزیر اعلیٰ کی پہلی اے ڈی پی میں سب ڈویژں جگلوٹ کے لئے صحت، تعلیم، پانی اور سٹرکوں کے مد میں کر وڑوں کے منصوبے رکھے گئے ہیں جن کی تکمیل سے سب ڈویژن جگلوٹ عملی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ، ایچ ایچ آر ڈی جگلوٹ کا علاقے میں معیار تعلیم کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے، خطے میں علم کی روشنی اور معیار تعلیم کو فروغ دینے والے اداروں کا صوبائی حکومت ہر سطح پر معاونت کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ایچ آر ڈی جگلوٹ کے زیر اہتمام جگلوٹ میں منعقدہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ ہیلپنگ ہینڈ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

فاروق میر نے کہاکہ جن قوموں نے علم کو اپنا زیور بنایا ہے وہ آج ترقی یا فتہ ممالک کی صف میں شامل ہیں ، مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت معیار تعلیم کو فر وغ دینے کے لئے جلد گلگت بلتستان میں 20 ماڈل سکولز کا قیام عمل میں لائی ہیں جن کی قیام سے علاقے میں کوالٹی ایجو کیشن کو فر وغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گا مزن ہو رہا ہے، سب ڈویژن جگلوٹ کی تعمیرو تر قی اور پسماندگی کو دور کر نے کے لئے ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دیا ہے ،جگلوٹ کے عوام مطمئن رہیں آئندہ جگلوٹ کے عوام کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ جگلوٹ کے عوام نے مسلم لیگ ن کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ۔اختتامی تقریب کے آخر میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصو صی فاروق میر نے ٹیچرز ٹریننگ ہیلپنگ ہینڈ کے شر کاء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔