پی آئی اے حکام نے ہمیں جہاز کے ناقص ہونے کے خلاف قانونی کاروائی سے باز رہنے پر رشوت کی پیشکش کی ہے۔ شہید ہائلٹ کے اہلخانہ کا دعوی

پیر 12 دسمبر 2016 14:12

پی آئی اے حکام  نے ہمیں جہاز کے ناقص ہونے کے خلاف قانونی کاروائی سے باز ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء ) پی آئی اے حکام نے ہمیں جہاز کے ناقص ہونے کے خلاف قانونی کاروائی سے باز رہنے پر رشوت کی پیشکش کی ہے۔ شہید ہائلٹ کے اہلخانہ کا دعوی.

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے 26 سالہ شہید پاِئلٹ کے اہلخانہ نے دعوی کیا ہے کہ پی آئی اے کے سینیر حکام ہمارے گھر افسوس کرنے کی بجائے ہیمں جہاز کے ناقس ہونے کے خلاف قانونی کاروائی سے باز رہنے کے لیئے کہنے آئے تھے اور کچھ نے ہمیں رشوت کی پیشکش بھی کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بہت آسان ہوتا ہے یہ کہ دینا کہ پائلٹ کی غلطی تھی مگر ہمیں سب کو پتہ پے کہ چہاز کا انجن ناقص تھا۔

احمد کے اہلخانہ کا کہنا تھا احمد نے ہمیں بہت دفعہ بتایا تھا کہ ان کا جہاز اتنی اونچائی پر جانے کے قابل نہیں ہے مگر پھر بھی انجینئرز لڑجھگڑ کر جہاز لے جانے پر مجبور کرتے ہیں۔

شہید پائلٹ احمد کو والد کی وفات کے 8 برس بعد نوکری ملی تھی۔ احمد ایک بھائی اور 5 بہنوں کے واحد کفیل تھے۔ احمد کے اہلخانہ نے مزید کیا کہا ویڈیو دیکھیئیے