بھارت میں 70 سالہ عورت پر بیٹے کا وحشیانہ تشدد ،

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پیر 12 دسمبر 2016 13:56

بھارت میں 70 سالہ عورت پر بیٹے کا وحشیانہ تشدد ،

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2016ء ) بھارت میں شاہدرہ کے علاقے میں رہنے والی ایک 70 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بیٹے کی طرف سے پیٹا گیا. تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک 70 سالہ خاتوں کو اس کے بیٹے کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


تشدد کے بعد کی ویڈیو کو ایک فیس بک صارف نے اپنے فیس بک پیج پر شئیر کر دیا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جس نے پورے بھارت کی نام نہاد سوشل تنظیمیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔


فیس بک پر شئیر کی گئی ویڈیو میں راجندری دیوی کی ناک سے خون بہہ رہا ہے اور وہ فرش پرایک خون آلود ساڑی پہنے ہوئے پڑی ہے۔
راجندری دیوی نے لوگوں کو بتایا کہ اس کا بیٹا اسے روز پیٹتا ہے جہاں اکثر محلے والے آ کر اس کی جان چھڑواتے ہیں۔
اس واقعہ کے بعد محلے والوں نے پولیس کو بلا کرایک ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد راجندری دیوی کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔