دمام: سعودی مشہور سنگر کی بیٹی کا ٹویٹر اکاوئنٹ ہیک ہو گیا، تین ماہ سے جیل میں نظر بندرہنے کے بعد رہا

پیر 12 دسمبر 2016 08:43

دمام: سعودی مشہور سنگر کی بیٹی کا ٹویٹر اکاوئنٹ ہیک ہو گیا، تین ماہ ..

دمام: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) : سعودی مشہور سنگر فاطمہ بنت ِ فہد بن سعید کو سعودی پولیس حکام نے جیل سے رہا کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سنگر کی بیٹی کے ٹویٹر اکاونٹ سے متنازعہ تحریریں شئیر ہوئیں تھیں جس کے بعد سعودی پولیس حکا م نے اس تحقیقات مکمل ہونے تک نظر بند کر دیاتھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سعودی پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ کے آنے کے بعد فاطمہ کو رہا کردیا ۔ فاطمہ کا کہناہے کہ وہ رہائی ملنے پر بہت خوش ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فاطمہ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جس کے بعد اس کے اکاؤنٹ سے غیر مناسب تحریریں اپلوڈ کیں تھیں ۔پولیس فاطمہ کے اکاؤنٹ سے تحریریں اپلوڈ کرنے والے کی تلاش میں ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ وہ جلد ہی اصل مجرم تک پہنچ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :