ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی وجہ کیاہے ؟

پیر 12 دسمبر 2016 08:37

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی وجہ کیاہے ؟

ریاض: ( اُردو پوائنٹ ،تازہ ترین ، 12دسمبر2016) : ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں روزانہ 20افراد ہلاک ہو جاتے ہیں ۔16سے 36کی عمر کے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔ان حادثات کی وجہ سے محکمہ صحت سمیت سعودی شہریوں کے علاج معلاجے پر سالانہ تقریباََاربوں ریال خرچ ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پابند ی نہ کرنا ہے۔

شہری زیادہ تر ان وجوہات کی بنا پر حادثات کا شکار بنتے ہیں۔
1۔تیز رفتاری
2۔بے ہنگم ڈرائیونگ
3۔ سگنل کااحترام نہ کرنا
4۔لینز کی پابندی نہ کرنا
5۔ایک دوسرے سے ریس لگانا
6۔سٹنٹ ڈرائیونگ،
7۔ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنا
8۔ہارڈ شولڈر سے تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی گزارنا شامل ہے ۔