پاکستان سے اسپین کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا باقاعدہ آغاز

ایک پرواز اتوار کو اسلام آباد اور دوسری منگل کو لاہور سے بارسلونا کے لئے روانہ ہوا کرے گی، ترجمان پی آئی اے

اتوار 11 دسمبر 2016 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) نے اسپین کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے اسپین کے شہر بارسلونا کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 769 مسافروں کو لے کر بارسلونا کے لئے روانہ ہوئی ہے جسے سی ای او پی آئی اے برنڈ ہلڈن برانڈ نے رخصت کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سانحہ7 دسمبر کے باعث کسی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا، پی آئی اے کی بارسلونا کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلا کریں گی، ایک پرواز اتوار کو اسلام آباد اور دوسری منگل کو لاہور سے بارسلونا کے لئے روانہ ہوا کرے گی۔