جماعت اسلامی ملا کنڈ کے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس (آج) ہوگا

اتوار 11 دسمبر 2016 22:30

ملاکنڈ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ملاکنڈ کے ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس (آج) 12دسمبربوقت 2بجے دوپہر الخدمت آفس بٹ خیلہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت ضلعی امیر مولانا جمال الدین جبکہ اجلاس میںضلعی شوریٰ کے آرکان اور ذمہ داران شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ضلعی سیکرٹری اطلاعات خیر الرحمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق شوریٰ کے اجلاس میں نئے سال برائے 2017/18کے لئے نئے ضلعی کابینہ کے ارکان کے تقرری کا فیصلہ ہوگا ۔ انہوں نے تمام ارکان شوریٰ کو بروقت حاضری یقینی بنانے کی آپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :