نوشہرہ ‘ تیز رفتار کار نے سات سالہ بچے کوکچل دیا

اتوار 11 دسمبر 2016 22:30

نوشہرہ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) نوشہرہ چارسدہ روڈ پر خویشگی بالا کے قریب تیز رفتار کار نے ماں کے سامنے اس کے لخت جگر سات سالہ بیٹے کوکچل دیا جس کوشدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ لارہے تھے کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا‘کار کاڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خالد ولدسیار خان ساکن خویشگی بالا نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس کو اطلاع ملی کہ اس کے سات سالہ بھتیجے اسامہ ولد حامد علی کو موٹر کار نمبر 8666 پشاور نے ٹکر مار دی جس سے وہ لگ کر شدید زخمی ہوگیا۔ اس کوہسپتال پہنچادیا گیا جب وہ ہسپتال پہنچاتو دیکھا کہ اس کابھتیجا دم توڑ چکا تھا ‘بدقسمت اسامہ اپنے والد ہ کے ہمراہ سے پشاور گھر ارہاتھاکہ سڑک کے کنارے تیز رفتار موٹر کا رنے غلط اور ٹیک کرتے ہوئے اس کوٹکر مار دی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :