مولانا فضل الرحمان18 ‘ 25اور 28دسمبر کو تاسیس جمعیت کانفرنسوں سے خطاب کرینگے

اتوار 11 دسمبر 2016 22:30

پشاور۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) تاسیس جمعیت کانفرنس ملت اسلامیہ کے مظلوم عوام کے لئے پیغام امن ثابت ہو گی، صوبائی قائدین نے صوبہ بھر کے اضلاع کا تفصیلی دورہ مکمل کرلیا، انصار اسلام کے مرکزی سالار نے صوبہ کے تمام ڈویژن کے رضاکاروں کو منظم کرنے کیلئے یکم دسمبر سے 9دسمبر تک تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی، 25000رضاکار وں کو تربیت دینے کیلئے مرکزی سالار کا چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ، سٹیج کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کیلئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس 17دسمبر بروز ہفتہ پشاور میں طلب کرلیا گیا، جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان‘ میڈیا کمیٹی کے چیئرمین عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری نے اپریل 2017کے عالمی اجتماع کے انتظامات ، سٹیج کی تیاریوں ، صوبوں کی کارکردگی اور دیگر اہم امور سے متعلق مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 17دسمبر صبح 10بجے صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان، چاروں صوبوں کے امراء ونظماء کل قبائل ، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر کے امراء ونظمااور صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کے ارکان شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :