عید میلاد النبیؐ کی تمام محافل اور جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں‘ بیگم خالدہ منصور

اتوار 11 دسمبر 2016 22:20

فیصل آباد ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ( ن) خواتین ونگ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کی تمام محافل اور جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے سخت ترین اقدامات کئے ہیں۔ لہٰذا تمام شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ ضلعی تحصیل انتظامیہ ‘ پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی ملک دشمن اپنے مذموم عزائم کامیاب نہ ہو سکے ۔

علماء کرام امن و محبت ‘ ہم آہنگی اور بھائی چارے ‘ اخوت اور صلہ رحمی کا زیادہ سے زیادہ درس دیں ۔آقائے دو عالم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ مدینہ ٹائون میں منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کے عہدیداروں ‘ کارکنوں سمیت دیگر اہل علاقہ کی خواتین کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوںنے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی آمد سے دنیا منور و روشن ہوگئی اور ظلم و جہالت کا خاتمہ ہوگیا۔ پیارے کریم آقا ؐ نے تمام امتیازات کو ختم فرما کر تمام لوگوں کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا ۔ حضوراکرم ؐنے ناانصافی کو ختم فرما کر انصاف کا دور دورہ کر دیا جنہوں نے نبی کریمؐ کی اطاعت کی وہ دونوں جہانوں میں کامیاب و کامران ہوگئے جنہوں نے آپ ؐ کاانکار کیا ۔

ان کانام و نشان مٹ گیا اور وہ ذلیل و خوار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ہم سرکار کامیلاد منا کر حضور اکرم ؐ سے محبت و عقیدت کااظہار کرتے ہیں اور جو کریم آقا ؐسے پیا ر کرتا ہے کریم آقا ؐبھی اس سے پیار فرماتے ہیں اور جو آقاکریم ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں ان پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور حضور اکرم ؐسلام کا جواب بھی عنایت فرماتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :