ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عید میلاد النبی کی تقریبات کے سلسلہ میں سخت حفاظتی اقدا مات کئے گئے ہیں، ڈی سی او

اتوار 11 دسمبر 2016 22:20

فیصل آباد ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) عید میلاد النبی صلی الله علیہ والہ وسلم کے موقع پر ضلعی وپولیس انتظامیہ کی طرف سے سخت حفاظتی وانتظامی اقدا مات کئے گئے ہیں‘ اس سلسلے میں پولیس کے ساڑھے تین ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے - ڈی سی او سلمان غنی نے کہا کہ عید میلاد النبی کے جلوسوں کو سیکیورٹی حصار میں رکھاجائے گا تاہم جلوسوں کے منتظمین بھی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور رضاکارگارڈز کو چوکس رکھتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں -انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کے تقدس کو برقرار رکھنے میںکوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی -انہوں نے بتایا کہ مرکزی تقریبات کے قریب ریسکیو کی سروسز کومتعین رکھنے کے علاوہ محکمہ صحت کی موبائل سروسز بھی جلوسوں کے ہمراہ ہوگی اور ہسپتالوں میں بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں -انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی الله علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر سرکاری عمارتوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :