عالمی تجارتی تنظیم کی رکنیت کے پندرہویں سال کے موقع پر چین کی کامیابیوں کی تعریف

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ایسے موقع پر جبکہ چین عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کا رکن بننے کی پندرہویں سالگرہ منا رہا ہے ۔ ڈبلیو ٹی او کے ایک اہلکار نے نہ صرف 2001کے بعد سے کی جانے والی پیش رفت کو سراہا ہے بلکہ اس عالمی تجارتی تنظیم کے اندر بیجنگ کے عملی کردار اور کثیر الجہتی پلیٹ فارموں پر قیادت اور سوچ میں اضافے کو بھی سراہا ہے ۔

ڈبلیو ٹی او کے ترجمان کیتھ راک ویل نے ایک خصوصی انٹرویو میں چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کے بتایا کہ چین نے دنیا کو دکھایا ہے کیا کھولا جارہا ہے ۔کھلی معیشت کا حصہ ہونے کے طور پر یہ ترقی کے ضمن میں کیا کر سکتا ہے اس کے علاوہ غربت مٹائو اور خوشحالی کے ضمن میں بھی اس کا کیا کردار ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا چین کے ایک بنیادی پریگماٹیزم ہے جہاں وہ عوام کو ان کی سرخ لائن سے پرے یا اس جگہ سے پرے نہیں دھکیلنا چاہتا جس کے لئے وہ کسی معاہدے کے لئے باہر نہیں جا سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میرے خیال میں اس قسم کا محتاط مطمئہ نظر کوئی ایسی چیز ہے جو انتہائی قابل ستائش ہے ۔ غربت کے خاتمے کے سلسلے میں چین کی قابل قدر کوششوں کو سراہتے ہوئے راک ویل نے یہ بھی کہا کہ چینی معیشت نے اضافہ شدہ تجارتی تعلقات سے فائدہ اٹھایا ہے اس کے علاوہ اس نے دسمبر2001میں ڈبلیو ٹی او کی رکنیت حاصل کرنے سے قبل کئی سالوں کی تیاری کے ثمرات سے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :