اطالوی وزیر خارجہ پالو جینٹی لونی کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

اطالوی وزیر خارجہ پالو جینٹی لونی کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا گیا

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) اٹلی کے صدر سرجیو ماٹاریلا نے قائم مقام وزیراعظم ماتیو رینسی کے وزیر خارجہ پالو جینٹی لونی کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی صدر نے جینٹی لونی کو اتوار کی دوپہر ملاقات کے لیے بلایا تھا اور اِسی ملاقات میں ان کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

اٹلی میں ماتیو رینزی نے چار دسمبر کے روز ہونے والے دستوری ریفرنڈم میں شکست کے بعد منصبِ وزارت عظمی سے استعفی دے دیا تھا۔

نامزدگی کے بعد جینٹی لونی کو پہلے مرحلے میں کابینہ تشکیل دینی ہے۔ وہ اپنی کابینہ کی لسٹ کے ساتھ صدر سے دوبارہ ملاقات کرتے ہوئے نئے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف اٹھانے کے بعد نئے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کرنا ہوتا ہے۔اگلے چار ایام میں حلف اٹھانے کی صورت میں پالو جینٹی لونی جمعرات سے برسلز میں یورپی یونین کی سمٹ میں بہ طور وزیراعظم شریک ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :