آمد مصطفی ؐمرحبا مرحبا‘ دارالحکومت میںفورسٹروک رکشہ ڈیلر کی طرف سے جشن عید میلاد النبی ؐ ریلی

درجنوں رکشوں، گاڑیوں،موٹرسائیکلز پر ہزاروں عاشقان مصطفی ؐ کی شرکت ،سرسبز جھنڈیوں ، پینافلیکس ‘ بینرز سے ریلی کو سجایاگیا‘مسجد نبوی ؐ کے گنبد کاماڈل بھی رکشہ پر سجایاگیا،فضاء دوردوسلام کی صدائوں سے گونجتی رہی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) آمد مصطفی ؐمرحبا مرحبا‘ دارالحکومت میںفورسٹروک رکشہ ڈیلر کی طرف سے جشن عید میلاد النبی ؐ ریلی ،درجنوں رکشوں، گاڑیوں،موٹرسائیکلز پر ہزاروں عاشقان مصطفی ؐ کی شرکت ،سرسبز جھنڈیوں ، پینافلیکس ، اور بینرز سے ریلی کو سجایاگیامسجد نبوی ؐ کے گنبد کاماڈل بھی رکشہ پر سجایاگیا،فضاء دوردوسلام کی صدائوں سے گونجتی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں رکشہ یونین اتحاد فورسٹروک رکشہ ڈیلرزکے سیکرٹری جنرل رفاقت مغل کی قیادت میں علی رضا آٹوز اینڈ شورومزآل فورسٹروک رکشہ ڈیلر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے زیراہتمام عظیم الشان جشن عید میلادلنبی ؐ ریلی کاانعقاد کیاگیا ریلی میں کاشف بٹ ، سید زاہد حسین شاہ سجاد مغل ،ودیگر قائدین بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی میں درجنوں رکشے ، موٹرسائیکل اور گاڑیاں لیکر سینکڑوں عاشقان مصطفی ؐ نے شرکت کی ۔شرکاء نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے خوبصورت جھنڈیاں،پینا فلیکس ، بینرز ، اور سٹیکرز آوایزاں کررکھے تھے ایک رکشہ پرمسجد نبوی کے گنبد کاخوبصورت ماڈل بناکر سجایاگیا تھا۔جو توجہ کامرکز بنارہاہے ۔ ریلی کاآغاز بیلہ نورشاہ سے ہوا۔ اور شہر کاچکر لگاتے ہوئے واپس علی رضا آٹوز پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی بعدازں تمام شرکاء کیلئے پرتکلف لنگر کااہتمام کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :