مظفرآباد‘عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد‘ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کو لیکر عاشقان مصطفی کی شرکت

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) دارالحکومت میں عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کو لیکر عاشقان مصطفی کی شرکت، طارق آباد بائی پاس روڈ پر حسب سابق الحبیب سکول کی طرف سے فقید المثال استقبال،سکول کے ننھے منے بچوں نے ریلی کا شاندا ر استقبال اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے فلک شگاف نعرے لگائے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریاستی دارلحکومت میں مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی موٹر سائیکل اور گاڑیاں لیکر شریک ہوئے، ریلی کا حسب سابق الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج طارق آباد کے ننھے منے طلبا و طالبات نے طارق آباد بائی پاس روڈ پر فقید المثال استقبال کیا ، الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج کے ایم ڈی فاروق اعوان ، پرنسپل شیراز اعوان سمیت سکول سٹاف اور طلبا کی بڑی تعداد استقبالیہ کیمپ میں موجود تھے،سینئر صحافی، سینٹرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران سید اخلاق بخاری، چوہدری شہزاد یعقوب اور فوٹو گرافر شبیر انجم بھی الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج کے اس استقبالیہ کیپ میں موجود تھے اور میلاد ریلی کا استقبال کیا ،الحبیب سکول اینڈ سائنس کالج کے زیر اہتمام آج صبح آٹھ بجے میلاد جلوس بھی نکالا جائیگا۔