پیپلز پارٹی کی صدارت چوہدری لطیف اکبر کا حق ہے‘ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی مضبوط بھی اسی صورت میں ہو سکتی ہے‘ پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے لطیف اکبر کو صدر جماعت بنایا جائے

پیپلز پارٹی مظفر آباد کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری راشد زمان کا بیان

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کی صدارت چوہدری لطیف اکبر کا حق ہے، اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی مضبوط بھی اسی صورت میں ہو سکتی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے لطیف اکبر کو صدر جماعت بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی حلقہ چھ کے نوجوان سرگرم رہنما چوہدری راشد زمان آف پٹی بن نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں کامیابی کے لیے نئی تنظیم سازی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، آزاد کشمیر بھی میں پی پی کارکنان چوہدری لطیف اکبر کو پارٹی کا صد ر دیکھنا چاہتے ہیں تا کہ آزاد کشمیر میں پارٹی کامیابی کی منازل طے کر سکے، کارکنوں کو امید ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنوں کی ڈیمانڈ کے مطابق چوہدری لطیف اکبر کو پارٹی کا صدر نامزد کریں گے اگر پارٹی قیادت نے لطیف اکبر کے علاوہ کسی کو پارٹی کا صد بنایا تو پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں رہی سہی ساکھ کو بھی خطرہ ہے، اس لیے ہم بلاول بھٹو زرداری سے مطالبیہ کرتے ہیں کہ چوہدری لطیف اکبر کو پارٹی کا صدر بنایا جائے ، کیونکی یہ کارکنوں ، جیالوں کی ڈیمانڈ بھی ہے اور لطیف اکبر کا حق بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :