غازی کشمیر غازی الہی بخشؒجرات بے باکی ،استقامت کے عظیم پیکر تھے ‘دین اسلام کی سر بلندی قیام پاکستان تحریک آزادی کشمیر اور اسلامیان کشمیر کی عظیم سیاسی قوت مسلم کانفرنس کی عظیم قوت بنانے میں چوہدری غلام عباس ؒ ‘سردار عبدالقیوم ؒکے ساتھ لازوال کردارادا کر کے آنے والی نسلوں کیلئے جو مشن چھوڑا تاریخ کا روشن باب ہے

مسلم کانفرنس کے رہنما شکور احمد مغل کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) غازی کشمیر غازی الہی بخشؒجرت بے باکی ،استقامت کے عظیم پیکر تھے جنہوں نے دین اسلام کی سر بلندی قیام پاکستان تحریک آزادی کشمیر اور اسلامیان کشمیر کی عظیم سیاسی قوت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی عظیم قوت بنانے میں قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒ رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن ؒکے ساتھ لازوال کردارادا کر کے آنے والی نسلوں کیلئے جو مشن چھوڑا تاریخ کا روشن باب ہے دکھی انسانیت کی خدمت مظلوموں کی جماعت کیلئے ظالم کے خلاف ننگی تلوار تھے 12دسمبر کو ان کی برسی شایان شان انداز میں منعقد کی جائے گی اور ان کی برسی کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ دوقومی نظریہ کی بنیاد پر جاری تحریک آزادی کشمیر اور لاکھوں شہیدا کے مشن کو پورا کر نے تک آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا پرچم سر بلند رکھیں ان خیالات کا اظہار آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما شکور احمد مغل نے میڈیا کے نمائیدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی جتنا مرضی ظلم کر لے کفر عالم کشمیر یوں کے جذبہ ایمانی کو کمزور نہیں کر سکتے ہر دن ایک نئے جوش ولولہ لیکر آ رہا ہے کشمیر اہل پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کا بھی اس موقع پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی ہے شکور احمد مغل نے کہا کہ صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدع خان نے موجودہ حالات میں کشمیریوں کی جتنی نمائندگی کی اور کسی کے حصے میں نہ آئی سیز فائر لائن کراسنگ کر نے میں جس طرح تیاری کی جا رہی ہے دنیا کو لگ پتہ جائے گا کہ آر پار کا کشمیری اس منہوس لکیر کو اپنے خون سے مٹا نا جانتے ہیں کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں اسلاف کی جلائی ہوئی شمع کو ہر حال میں روشن کر کے دم لیں گے اور غازی کشمیر غازی الہی بخش کے پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ان کی شاندار خد مات کو اہل کشمیر اور ضلع میرپور کے عوام اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو قلم کے جہاد سے شہدا اور غازیوں کی جدو جہد کو اجاگر کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :