وزیر اعظم فاروق حیدر خان اور سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی قیادت میں آزاد حکومت گڈگورنس کے قیام، میرٹ کی بالادستی ،کرپشن کے خاتمے کے لیئے عملی اقدامات میں مصروف عمل ہے

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نیلم کے صدر صدام بخاری کی بات چیت

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ نیلم کے صدر صدام بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی قیادت میں آزاد حکومت گڈگورنس کے قیام، میرٹ کی بالادستی ،کرپشن کے خاتمے کے لیئے عملی اقدامات میں مصروف عمل ہے۔لیگی کارکنان ،یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کی ایڈجسٹمنٹ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔

کارکن قیادت کے فیصلوں کا انتظار کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی لائے گی، محکمہ تعلیم میں سابق ادوار میں ہونے والی خرابیوں کے خاتمے کے لیئے وزیر اعظم، اور وزیر تعلیم نے این ٹی ایس کا نفاز کرکے ایک مثال قائم کردی ہے ۔آزاد کشمیر میں نظام تعلیم کی بہترگی کے لیئے کیئے جانے والے ٹھوس فیصلہ جات قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

لیگی کارکنان حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں حکومت کارکنان کے تحفظات کو دور کرنے اور ایڈجسٹمنٹ کے معالے میں سنجیدگی سے کوششوں میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی گزشتہ کئی سالوں پر بھاری ہے،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں سپیکر اسمبلی اور ان کی پوری ٹیم میرٹ کی بالادستی،کرپشن کے خاتمے لوٹ مار کے خلاف اور قومی خزانے کی بچت کے ہنگامہ خیز فیصلہ جات میں مصروف عمل ہے، یوتھ ونگ ، اور ایم ایس ایف کے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی،انہوں نے مذید کہا کہ نیلم میں حالیہ فائرنگ سے تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر کی بحالی میں حکومت تیزی سے اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :