پہلی ایشین نیٹ بال چیمپین شپ ،فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست

فیصلہ کن معرکے میں مقررہ وقت تک میچ 31،31گول سے برابر رہا، اضافی وقت میں ملائیشیا نی4 اور پاکستان نے 3 گول کئے

اتوار 11 دسمبر 2016 21:50

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں پہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ملائشیا اور پاکستان نے درمیان ہونے والے سنسی خیز مقابلے میں دونوں ممالک نے مقررہ وقت میں 31 ، 31 گول کئے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا جس میں ملائیشیا نے 4 جب کہ پاکستان نے 3 گول کئے اور اس طرح میزبان ملائیشیا نے 34 کے مقابلے میں 35 گول کر کے پہلی ایشین نیٹ بال چیمین شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 26 کے مقابلے میں 27 گول کے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔واضح رہے کہ ملایشیا میں 9 سے 11 دسمبر تک جاری رہنے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں میزبان ٹیم کیعلاوہ پاکستان، بھارت، ہانگ کانگ، برونائی اور سنگاپور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :