عید میلاد النبی کے موقع پر ون ویلنگ‘ہوائی فائرنگ کو سختی سے روکا جائے گا‘ترجمان ضلعی انتظامیہ

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

فیصل آباد ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) عید میلاد النبی صلی الله علیہ والہ وسلم کے موقع پر ون ویلنگ‘ہوائی فائرنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کو سختی سے روکا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ وپولیس اور ٹریفک پولیس نے مربوط حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے تحت مختلف ٹیمیں شہر بھر میں گشت کرکے ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں گی جبکہ پارکس سمیت دیگرتفریحی مقامات پر بھی قانون شکنوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی لہذا ون ویلنگ کرنے‘بغیر سائلنسر موڑسائیکل چلانے اور ہوائی فائرنگ سے گریز کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی کی نوبت نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :