جشن عید میلاد النبی کے موقع پر سکیورٹی وانتظامی امور کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

فیصل آباد ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عید میلاد النبی صلی الله علیہ والہ وسلم کے موقع پر حفاظتی وانتظامی امور کی مانیٹرنگ کے لئے ڈی سی او آفس میں ضلعی کنٹرول روم قائم کیا گیاہے جس میں ٹی ایم ایز‘سول ڈیفنس‘صحت‘فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ریسکیو1122 ‘واسا‘پی ٹی سی ایل‘فیصل آباد پارکنگ کمپنی‘سوئی گیس‘فیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں کا سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے اورکنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے -ڈی سی او سلمان غنی نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی انتظامی مسئلہ کی صورت میں کنٹرول روم کے فون نمبرز041-9201491 اور 041-9201492 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :