مختلف محکموں کے نان گزٹیڈ ملازمین کوبہبود فنڈز سے 57 لاکھ 38ہزار 300 روپے فراہم کرنے کی منظوری

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

فیصل آباد ۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے مختلف محکموں کے نان گزیٹیڈ 605 سرکاری ملازمین کو مختلف مدات میں بہبود فنڈز سے 57 لاکھ 38ہزار 300 روپے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پرڈی اوسی آفتاب احمدکی زیرصدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے نان گزٹیڈ ملازمین کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران سرکاری ملازمین کی بیوائوں کو ماہانہ گرانٹ کے 89 کیسز میں ایک لاکھ 29 ہزار 300 روپے،میرج گرانٹ کی مد میں 246 درخواست گزاروں کو 38 لاکھ 75 ہزار روپے،تجہیز و تکفین کی مد میں 258 درخواست گزاروں کو 15 لاکھ 48 ہزار روپے اور سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی مد میں ایک لاکھ 86 روپے دینے کی منظوری دی گئی۔