ْچوتھی سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ، پاکستان آرمی اور اسلام آباد جنز نے اپنے میچ جیت لئے

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام چوتھی سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی لیگ میں دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے لاہور رگبی فٹ بال کلب کو 72-0 سے جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد جنز نے لاہور ہاکس کی ٹیم کو 62-3 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی نزد لاہور ایئرپورٹ میں دو اہم میچز کھیلے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان رگبی یونین کے سرپرست لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اشرف سلیم تھے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ، سیکرٹری عارف سعید، پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان وائیں، اسلام آباد رگبی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان شیخ اور رگبی فیملی کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے کافی تیز رگبی کھیلی اور میچ بآسانی جیت لیا۔

پاکستان آرمی کی طرف سے عمران نے چار ٹرائیز، عرفان نے دو جبکہ وقاص، انجم، ناصر اور خالد نے ایک ایک ٹرائی سکور کی۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد جنز نے شاندار کھیل پیش کیا اور لاہور ہاکس کی ٹیم کو 62-3 سے شکست دی۔ اسلام آباد جنز کی طرف سے شاندار کھیل پیش کیا گیا اور دونوں ہاف میں 31,31 پوائنٹس سکور کیے گئے جبکہ لاہور ہاکس کی طرف سے محمد عارف نے ایک پنلٹی ٹرائی پر تین پوائنٹس حاصل کیے۔

اسلام آباد کی طرف سعد عارف نے چار ، ساحر اسلم نے تین، نانو نیازی نے دو جبکہ بلال بٹ نے ایک ٹرائی سکور کی۔ اختتام پر مہمان خصوصی سرپرست پاکستان رگبی یونین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اشرف سلیم سے کھلاڑیوں کاتعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان رگبی یونین عارف سعید نے جنرل محمد اشرف سلیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :