ْمضر صحت دودھ اور غیر معیاری پانی تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون تیز،109سیمپلز لیبارٹری روانہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل ملا مضر صحت دودھ تیار کرنے پر الفضل ڈیری پراڈکٹس کا لائسنس منسوخ کر دیا

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر مضر صحت دودھ اور ناقص پانی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیمیکل سے ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ تیار کرنے پر الفضل ڈیری پراڈکٹس کالائسنس کینسل کر دیاجبکہ ٹی وائٹنر بنانے والی معروف کمپنی کا یونٹس سیل کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے لاہور سے دودھ بنانے والی کمپنیوں کے 9اور فیصل آباد کے 3 سیمپل تجزیے کے لئے لیبارٹی بھجوا دئیے جبکہ منرل واٹر تیار کرنے والی کمپنیوں کے لاہور سے 42 ،فیصل آبا د سے 29 ، راولپنڈی سے 15 اورگوجرانوالہ سے 11 سیمپل کیمیائی تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اتوار بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار کی کڑی چیکنگ کا حکم دیااور ناقص اشیاء موقع پر ضائع کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورلاامین مینگل نے شاد مان اور وحدت کالونی اتوار بازار کا اچانک دورہ کیا اور 2 سو کلو گرام غیر معیاری سبزیاں اور پھل موقع پر ضائع کرنے کا حکم دیا جبکہ شہد اور چلی گارلیک ساس نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے اور ناقص انتظامات پر 15ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ناقص انتظامات پر2 سٹال کو کینسل کر دیا گیا۔لیبل موجود نہ ہونے کی بنا پر 20کلو نیوڈلز اور45کلوگرام بسکٹ اور رنگ برنگی سلنٹی کو ہٹا دیا گیا۔

گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی ماڈل بازار میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے اچانک دورہ کرکے سٹالز کی حالت کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور 150کلو گرام گلے سڑے پھل ضائع کردئیے گئے۔فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ریاض شہید پارک ،ڈی ٹائپ کالونی ،کلین شہید چوک اور جھنگ روڈ اتوار بازاروں کے اچانک دورے کئے اور سرخ مرچ کے نمونے حاصل کئے ۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کلین شہید چوک اتوار بازار سے 3کلو گرام غیر معیاری سلنٹی اورگلے سڑے پھل موقع پر ضائع کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :