آج کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عزت و عظمت کی معراج کا دن ہے‘ سلام ہو اس ذات با برکات پر جس نے جہالت کے اندھیروں کو خدا کے نور سے منورکر دیا‘گورنر پنجاب کا عید میلاد النبیؐ پر پیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 21:40

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے عید میلاد النبیؐ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن تاریخ بنی نوع انسان کی عزت و عظمت کی معراج کا دن ہے کیونکہ آج کا روز وجہ کائنات نبی آخرالزمان حضرت محمدؐکی پیدائش کا دن ہے ، انہوں نے کہا کہ سلام ہو اس رب اللعالمین کو جس نے حضورؐ کو ہمارے لئے رحمةاللعالمینؐ بنا کر بھیجا اور سلام ہو اس ذات با برکات پر جس نے جہالت کے اندھیروں کو خدا کے نور سے منورکر دیاجس نے توحید کے پیغام سے بت پرستی کے تصور کو ہمیشہ کے لیے زائل کر دیا ‘ جس نے خدا کی واحدنیت کے پیغام سے مظلوم انسانیت کو علم و آگہی کا شعور دیا ،آپؐ نے اسلام کے عالمگیری پیغام کو عمل کے ذریعے اس طرح پیش کیا کہ رب کائنات نے آپؐ کو روزِ قیامت تک رشد و ہدایت کا بنیادی و حقیقی ذریعہ بنا دیا ، گورنر نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ نبی پاکؐ کے اُسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میںشامل کری-ںتا کہ ہم مسلمان ہونے کے حقدار کہلا سکیں ، خوف خدا ‘انسانیت کی بھلائی ‘ خوش اخلاقی‘احساس ذمہ داری‘محبت اور اخوت ہی آپ سرکارؐ دو عالم کے پیغام کا بنیادی حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :