پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ آئی جی آرمز جی ایچ تعینات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 دسمبر 2016 21:25

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11دسمبر۔2016ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں و تبادلے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو بنا دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ آئی جی آرمز جی ایچ کیو، لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولوشن، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز انسپکٹرجنرل سی این آئی ٹی، لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام چیف آف لاجسٹک اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کور کمانڈر بہاولپور، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ایچ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کام کرتے رہیں گے