پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر صدراین ڈی یو تعینات

ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو جی ایچ کیو انسپکٹر جنرل آرمز ،لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیویشن تعینات،آئی ایس پی آر

اتوار 11 دسمبر 2016 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں وتبادلے ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو جی ایچ کیو انسپکٹر جنرل آرمز ،لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیویشن تعینات کردیا گیا ۔

اتور کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کر دیا گیا جبکہ صدر این ڈی یو لیفٹیننٹ جنرل نزیر بٹ کو کور کمانڈر پشاورتعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیوایشن تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو جی ایچ کیو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کیا گیا ہے وہ جون 2012میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہوئے تھے اور انہیں ستمبر2015میں ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ۔

نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کو جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک سٹاف جبکہ نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور اور نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو اوکی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں ۔ نئے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات کیا گیا ہے ۔