عیدمیلاد النبی ﷺکے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شاہ ہاشمی

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذولفقار علی شاہ ہاشمی نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے پرامن انعقاد اور مذہبی جوش خروش سے منانے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور دیگر اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوںنے تمام متعلقہ محکموںکے افسران کوواضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پرمختلف مزاروں اور شہری علاقوں سے نکلنے والے جلوسوںکے روٹس کی چیکنگ اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز ڈی سی لسبیلہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طارق جاوید مینگل کے زیرنگرانی عید میلادالنبی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران پر واضح کیا کہ جس طرح ماہ محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر شاندار انتظامات ایف سی کے تعاون سے کئے گئے تھے اسی طرح عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر بھی اسی ترتیب سے حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،اور جلوس کے روٹس کی چیکنگ کے علاوہ تمام امور کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع لسبیلہ میں پانچ کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے جن میں دوکنٹرول رومز محکمہ پولیس کے زیرنگرانی ہونگے۔