میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کا 12ربیع الاول کے موقع پر پیغام

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ حضور پاک ؐ کی دنیا میںتشریف آوری سے جہاں نہ صرف دین اسلام کی تکمیل ہوئی بلکہ پوری انسانیت کو رواداری ، احترام اور انسانیت ، پر امن بقائے باہمی اور صبر و برداشت کے جیسے راہنما اصولوں سے بھی پورے معاشرے کو روشناس کروانا ممکن ہوا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 12ربیع الاول کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پوری اُمت مسلمہ کے لئے باعث مسرت و خوشی ہے ہمارے معاشرتی مسائل جس میں کرپشن ، عدم برداشت ، فرقہ بندی ، دہشت گردی و دیگر سماجی جرائم شامل ہیں کہ بنیادی وجہ دین سے دوری اور اسلام کے متعین کردہ رہنما اصولوں کی عدم پیروی کی وجہ سے ہے۔

دین اسلام سراسر امن وآشتی ، محبت و اخوت، خلوص و ہمدردی کا نام ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مساوات ، انصاف کی بلا امتیاز فراہمی اور معاشرے کے ہر فرد کو حاصل یکساں حقوق کے تحفظ کی تعلیم دین اسلام کی بنیاد ہے جبکہ دہشت گردی اور تنگ نظری کا اسلام سے دور دور تک واسطہ نہیں ہے ۔جبکہ ہمارے معاشرتی مسائل کا حل صرف علم و دانش اور شعور کے فروغ میں مضمر ہے جسکے فروغ کیلئے معاشرے کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :