ْ پاکستان اس وقت بہت نازک حالات سے گزر رہا ہے ،ہم سب کا دشمن ایک ہے ،ڈاکٹر کھٹو مل جیون

ہمیں مل کر دشمن کو ایسا سبق سکھا نا ہوگا کہ وہ کبھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کر سکیں، معاون خصوص برائے اقلیتی امور وزیراعلی سندھ

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوص برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگ آپس کے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط اور موثر بنا کر ہی معاشرے کو فرقہ وارنہ دہشتگردی اور مذہبی نفرتوں سے پاک کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مختلف اقلیتی وفود سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ دین اسلام بین المذہب ہم آہنگی کا درس دیتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب انفرادی سوچھ کو بلاطاق رکھ کر ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور اس کے استحکام میں اپنا اپنا کردار مزید موثر انداز سے ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت نازک حالات سے گزر رہا ہے ہم سب کا دشمن ایک ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر اپنے مشترکہ دشمن کو ایسا سبق سکھانے کہ وہ کبھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کر سکیں۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے مزید کہا کہ موجودہ سندھ حکومت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد باشمول اقلیتی برادری کو آئین کے مطابق حقوق فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروے کار لارہی ہے۔#

متعلقہ عنوان :