کوئٹہ،اے این پی کی فقیر محمد روڈ یونٹ کا قیام ، یونٹ صدر امان احمد خیل، جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمان منتخب

اتوار 11 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پارٹی ضلع کوئٹہ کے طے شدہ بنیادی یونٹوں کے دوروں کے مطابق کابینہ کے اراکین ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی، جنرل سیکرٹری عصمت اللہ بازئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر باز محمد خلجی نے فقیر محمد روڈ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا یونٹ صدر امان احمد خیل، جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمان منتخب ہو گئے فدا محمد اچکزئی نے ایک قوم پرست جماعت سے مستعفی ہو کر ساتھیوں سمیت اور محمد عمر راجپوب نے بھی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کیا ضلعی صدر ابراہیم کاسی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت عوامی نیشنل پارٹی پشتون قوم کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہماری قربانیاں پشتون عوام کے لئے ہیں اور آئندہ بھی پشتونوں کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جو لوگ ہماری پارٹی پر تنقید کر رہی ہے وہ قوم کے خیر خواہ نہیں ہے انہوں نے اقتدار میں آکر پشتون قوم کے ساتھ کئے گئے وعدے بھول گئے رہنمائوں نے گوالمنڈی چوک کے یونٹ کا دورہ اور یونٹ سے ضلعی صدر کوئٹہ اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے میئر کوئٹہ نے تمام تر فنڈ خرد برد کر دیئے ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :