مانجھی پور،شاہی واہ فیڈرکی بجلی اکثربیشترغائب ،مانجھی پورشہرسمیت گردونواح دن رات تاریکی میںڈوب گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 20:40

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) مانجھی پور،شاہی واہ فیڈرکی بجلی اکثربیشترغائب ۔مانجھی پورشہرسمیت گردونواح دن رات تاریکی میں۔ کاروبارٹھپ ۔مسجدوںمیںوضوکیلئے پانی تک نہیں ۔جبکہ نمازاور تلاوت قرآن پاک کے اوقات بجلی غائب ۔نمازی لوگوںکو نمازاداکرنے میں اورقرآن پاک کی تلاوت کرنے میںشدیددشواریوںکاسامنا ۔

فوری نوٹس لیکرروزانہ صبح کے نماز کے اوقات میںتحصیل مانجھی پور کے عوام کوبجلی فراہم کیاجائے تفصیلات کے مطابق تحصیل مانجھی پورمیںغیرمسلمانہ نظام کی بھرمار۔ کیسکواہلکاروں نے افتتاح کردیاصبح کے وقت جب مسجدوںسی( آذان) اللہ اکبرکی آوازآتاہے توجیسے ہی کیسکو اہلکاروںکے کانوںتک پہنچتا توا’سی وقت تحصیل مانجھی پورکے شاہی واہ فیڈرکی بجلی بندکردی جاتی ہے بجلی نہ ہونے وجہ سے مانجھی پوراورگردونواح کے نمازیوںکوتاریکی میںنمازاداکرناپڑتاہے اوربجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ قرآن پاک کی تلاوت کرنے سے محروم ہیںتحصیل مانجھی پورکوبجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے شاہی واہ فیڈرکوروزانہ گریڈ اسٹیشن صحبت پورسے بجلی 20گھنٹے بندکردی جاتی ہے جبکہ تحصیل مانجھی پورکوچوبیس گھنٹوںمیںصرف چارگھنٹے بجلی دی جاتی ہے کوئی اعلیٰ حکام پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

ہرماہ بھاری رقم کے بلیںباقائدگی سے اداکرنے کے باوجودبھی تحصیل مانجھی پورکے عوام بجلی سے محروم ہیںجبکہ اسی گریڈ اسٹیشن سے نکلنے والے تین دیگرفیڈروںکومعمول کے مطابق بجلی فراہم کیاجاتاہے تاہم مسجدوںسے اللہ اکبرکی آوازسن کرتحصیل مانجھی پور کے شاہی واہ فیڈرکی بجلی بندکرناسمجھ سے بالاترہے مذہبی جماعتیںاس مسلے پرفوری توجہ دیکروزیراعلیٰ بلوچستان اورکیسکوکے چیف سے بات کرکے مسلے سے آگاہ کریںاس سلسلے میںمانجھی پورکے سیاسی سماجی اورعوامی حلقوںنے کیسکوکے اعلیٰ حکام اوروزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل مانجھی پورکے شاہی واہ فیڈرکی بجلی کے بندش کافوری نوٹس لیکرمعمول کے مطابق شیڈول پربجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیںاورخصوصاًًتحصیل مانجھی پورکے عوام کوصبح کے نمازکے اوقات بجلی فراہم کیاجائے تاکہ نمازی لوگ نمازاورقرآن پاک کی تلاوت بجلی کی روشنی میںکرسکیں۔

متعلقہ عنوان :